• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 59949

    عنوان: اگر بیوی نے شوہر کو مذاق میں کہہ دیا ، اے میرا بچہ تو کیا اس سے نکاح میں کوئی فرق پڑتاہے ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: اگر بیوی نے شوہر کو مذاق میں کہہ دیا ، اے میرا بچہ تو کیا اس سے نکاح میں کوئی فرق پڑتاہے ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 878-874/B=9/1436-U اگر بیوی نے مذاق میں اپنے شوہر کو ”اے میرا بچہ“ کہہ دیا تو اس سے نکاح میں کوئی فرق نہیں آیا، لیکن چونکہ شوہر بیوی کے لیے قابل احترام ہوتا ہے ایسا جملہ بولنا اس کے احترام کے خلاف ہے، نیز خلاف واقع بھی۔ آئندہ اس سے احتیاط کرنی چاہیے اور اس جملہ سے اگر شوہر کو تکلیف پہنچی ہو تو معافی مانگ لینا چاہیے اور دل کو صاف کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند