• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161746

    عنوان: حالت حیض میں نكاح ؟

    سوال: ایک عورت نے حالت حیض میں نکاح کیا، کیا ایسی حالت میں ایجاب و قبول کرنے سے اس کا نکاح ہوگیا؟

    جواب نمبر: 161746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1126-1006/H=9/1439

    اگر عورت حالت حیض میں ہو اور اس کے ساتھ نکاح کے لئے ایجاب و قبول ہو گیا اور کوئی سبب مانع نکاح نہ تھا تو نکاح منعقد اور درست و لازم ہوگیا نکاح صحیح ہونے میں عورت کی پاکی شرط نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند