• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5938

    عنوان:

    آپ ایسے والدین کے بارے میں کیا کہیں گے جو یہ جانتے ہیں کہ لڑکا بینک میں نوکری کرتا ہے اس کے باوجوداپنی لڑکی کی منگنی اس سے طے کردی ہے۔ اگر منگنی کا توڑنا ان کے خاندانی وقار کو مجروح کرے تو ان کوکیا کرنا چاہیے؟ کیا ان کو منگنی توڑنی چاہیے یا نہیں؟ زیادہ اہم کیا ہے وعدہ پورا کرنا یا منگنی توڑنا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1336=1166/ ب

    والدین کی یہ انتہائی بری حرکت ہے کہ اپنی لڑکی کی شادی ایسی جگہ کردیں جس کہ وجہ سے وہ پوری زندگی ناپاک و حرام پیسے کھانے پر مجبور ہوجائے۔ ایسے لوگوں کے بارے میں پیارے نبی نے لعنت فرمائی ہے: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ وشاہدہ وکاتبہ (مسلم) ایک دین دار مسلمان کا وقار حرام کھانے سے مجروح ہوتا ہے۔ حرام آمدنی کی بنا پر رشتہ (منگنی) ختم کردیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند