• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37942

    عنوان: مس بالشهوة

    سوال: ایک آدمی نے ایک عورت سے ہاتھ ملایا ہو اور اسکے دل میں خواہش اس عورت کو گلے لگانے اور بوسہ دینیکی خواہش رہی ہو۔ اس عورت کی بیٹی سے اس آدمی کا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 37942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 80-78/N=5/1433 اگر اس آدمی نے شہوت کے ساتھ بغیر کسی ایسے حائل کے عورت سے ہاتھ ملایا ہے جو ایک دوسرے کے ہاتھ کی حرارت دوسرے تک پہنچنے سے مانع ہو تو اس عورت کی بیٹی سے ہاتھ ملانے والے آدمی کا نکاح درست نہیں ”قال في الدر (مع الرد، کتاب النکاح فصل في المحرمات: ۴/۱۰۷، ۱۰۸) وحرم أیضًا بالصہریة․․․ أصل ممسوستہ بشہوة ․․․ بحائل لا یمنع الحرارة ․․․ وفروعہن مطلقا إھ“


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند