• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151649

    عنوان: ثناء کے نکاح کو چار سال سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے، مہر بھی ادا نہیں کیا گیا تو کیا وہ نکاح باقی ہے؟

    سوال: ثناء کے نکاح کو چار سال سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے، مہر بھی ادا نہیں کیا گیا تو کیا وہ نکاح باقی ہے؟ ثناء کے اور انس کے گھر والے چار سالوں بعد واپس نکاح کروانا چاہتے ہیں تو کیا یہ نکاح پھر سے ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 151649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1094-959/sn=8/1438

    اگر ثنا کے شوہر نے کوئی طلاق نہیں دی ہے تو محض نکاح پر چار سال گزرجانے کی وجہ سے کیا ہوا نکاح ختم نہیں ہوا؛ بلکہ وہ نکاح بدستور باقی ہے، دوبارہ نکاح کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اگر ثنا کی رخصتی نہ ہوئی ہو تو شوہر کے یہاں اسے رخصت کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند