• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 48950

    عنوان: تجدید نکاح

    سوال: ایک شادی شدہ آدمی کے منھ سے اگر کوئی کفریہ کلمات نکل جائیں تو وہ بغیر گواہ کے تجدید نکاح کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 48950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1522-1016/L=1/1435-U تجدید نکاح کے لیے بھی گواہوں کا ہونا ضروری ہے، گواہوں کے بغیر کیے ہوئے نکاح کا اعتبار نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند