• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153590

    عنوان: لڑکے کا والدین کی مرضی کے بغیر نکاح کرنا، جبکہ والدین بنا کسی شرعی عذر کے محض اپنی انا میں شادی کے مخالف ہوں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک 26 سالہ مرد اپنی مر ضی سے شادی کر سکتا ہے ؟ کیا والدین کی مرضی کے خلاف اس کا نکاح باطل ہوگا یا حرام ہوگا جبکہ والدین بنا کسی شرعی عذر کے محض اپنی انا میں شادی کے مخالف ہوں۔ براہ مہربانی اس معاملے میں رہنمائی فرما ئیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1411-1370/L=12/1438

    اگر لڑکا بالغ ہو اور اپنی مرضی سے نکاح کرلے تو نکاح صحیح اور درست ہو جاتا ہے؛البتہ لڑکے کا والدین کی رضامندی کے بغیر نکاح پر خود اقدام کرنا مناسب نہیں،اس سے بسا اوقات بعد میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں،اسی طرح والدین کو بلاوجہ شادی کی مخالفت نہ کرنی چاہیے؛بلکہ اگر رشتہ مناسب ہو تو لڑکے کے حسب منشانکاح کردینا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند