• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 39293

    عنوان: شادی میں صرف ولیمہ کی دعوت مشروع ہے

    سوال: منا جا ئے کہ کسی لڑکے کی شادی ۱۵ تاریخ کو ہوا اور ۱۶ تاریخ کو وہ اپنا ولیمہ کر رہا ہے، اگر وہ شادی سے ایک دن پہلے یعنی ۱۴ کے دن یا شام کو بھی اپنے دوست،رشتیدار،کچھ خاص لوگو ں کی کھانے پر دعوت کر دے توکیا وہ کھانا غلط ہوگا؟کیا اس میں شریک نہیں ہونا چاہئے؟یا اگر کوئی دعوت پہ نکاح سے پہلے بھی بلائے تو کھا لینا چاہئے؟مہربانی کرکے حوالے کے ساتھ خلاصہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 921-542/L=7/1433 شادی میں صرف ولیمہ کی دعوت مشروع ہے، بعض جگہوں پر شادی کے ایک دن پہلے بھی دعوت کا اہتمام ہونے لگا ہے، اس لیے اگر وہاں یہ رسم ہو تو ایسی دعوت میں شرکت نہ کرنی چاہیے، کیونکہ دعوت کرنا ایک امرِ مباح ہے اور اس کے لیے دن وغیرہ کی کوئی قید نہیں ہے، لیکن کسی خاص موقع پر (جب کہ دعوت کرنا مشروع نہ ہو اور نہ ہی دعوت کرنے کی بظاہر کوئی ضرورت ہو) دعوت کا اہتمام اس کو حد کراہت تک پہنچادیتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند