معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 3117
اگر شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی اپنی ماں کے گھر رہے اور بلانے پر بھی نہ آئے ، اور اس دوران وہ بیمار پڑ جائے تو ا س کے اس کا علاج و معالجہ اور اسپتال کا خرچ شوہر کے ذمے واجب ہوگا؟اگر نہیں پھر کس کے ذمہ ہوگا؟
جواب نمبر: 311701-Nov-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 153/ ج= 148/ ج
شوہر کی مرضی کے خلاف بیوی اگر میکے میں رہ رہی ہے اور اس کے بلانے پر بھی نہیں آتی تو ایسی بیوی ناشزہ و نافرمان ہے، شوہر اس کے نان و نفقہ اور علاج و معالجہ کا ذمہ دار نہیں، بیوی خود اپنے نفقہ و علاج کی ذمہ دار ہے، یا پھر اس کے والدین اس کے ذمہ دار ہیں، جو بغیر کسی وجہ شرعی کے لڑکی کو اپنے گھر روکے ہوئے ہیں: ولا نفقة لخارجة من بیتہ بغیر حق وھي الناشزة حتی تعود (الدر مع الرد: ج۵، ص۲۸۶، ط․ زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ایک شوہر اپنی بیوی کو چھوڑ کر کتنے دن رہ سکتا ہے؟ اکثر دیکھاکہ کچھ لوگ ملازمت کی غرض سے سالوں دوسرے مقام پر رہ رہے ہیں سال میں ایک بار یا چھ ماہ میں ایک بار آتے ہیں۔ ایسے اشخاص اگر کہیں امامت پر مقررہوں تو ان کے پیچھے نماز ادا ہوجاتی ہے یا نہیں؟
4709 مناظردارالعلوم دیوبند سے بڑی گہری عقیدت اور والہانہ محبت ہے۔ خط ہذا کا بھی اول مقصد تو اسی محبت و عقیدت کا اظہار ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آپ سے گزارش ہے کہ تجدید نکاح کا طریقہ اور وجوہات بیان فرماکر احسان فرمائیں۔
2411 مناظرمیں ایک سنی لڑکی ہوں، میرے والدین نے میری شادی ایک لڑکے کے ساتھ طے کی ہے جو کہ بینک میں کام کرتا ہے۔ میری سہیلیاں میرے والدین کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہی ہیں کہ یہ شادی اچھی نہیں ہوگی ،کیوں کہ اس لڑکے کی آمدنی حرام ہے۔ لیکن میرے والدین کہتے ہیں کہ چونکہ انھوں نے ان سے وعدہ کیا ہے اس لیے وہ اس رشتہ کو توڑ نہیں سکتے ہیں اور اس سے ان کا خاندانی وقار مجروح ہوگا۔ مجھے بتائیں میں کیا کروں، کیا اپنے والدین کی اطاعت کروں اور اس لڑکے سے شادی کروں (اس کی تنخواہ حرام ہے) یا اپنے والدین کی مخالفت کروں تاکہ وہ میری شادی کہیں اور کردیں۔
2909 مناظرعدم اطمینان کی صورت میں نکاح کے لیے دوسرا رشتہ تلاش کرنا
3345 مناظر