• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 39899

    عنوان: متعہ شیعہ مذہب میں رائج شادی

    سوال: متعہ شیعہ مذہب میں رائج شادی ہے، جو مخصوص زمانے تک ہوتی ہے ؟ میں اس کی ابتدائی تاریخ جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کب اور کیسے شروع ہوئی؟ اور کب اور کیوں ختم ہوئی؟

    جواب نمبر: 39899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1464-1148/B=7/1433 ابتدائے اسلام میں حلال وحرام کے بہت سے احکام رفتہ رفتہ نازل ہوئے، چنانچہ شراب اور سود کی حرمت کا حکم نبوت اور بعثت کے 15-20 سال کے بعد نازل ہوا۔ اسی طرح متعہ کے بارے میں حکم خداوندی نازل ہونے سے پہلے جاہلیت کے رسم ورواج کے مطابق لوگ متعہ کیا کرتے تھے، اس وقت تک اس بارے میں کوئی صریح اور واضح حکم نازل نہ ہوا تھا، سب سے پہلے خیبر کی لڑائی میں جو ہجرت کا ساتواں سال ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ کی حرمت کا اعلان فرمایا، جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے صحیح سندوں کے ساتھ بخاری ومسلم میں مروی ہے۔ اس کے بعد ہجرت کے آٹہویں سال کے اخیر میں جنگ اوطاس میں تین روز کے لیے متعہ کی اجازت ہوئی،پھر اس کے بعد مکہ مکرمہ میں فتح مکہ کے موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہٴ کعبہ کے دونوں بازو ہاتھ سے پکڑکر یہ فرمایا کہ متعہ قیامت تکے لیے ہمیشہ کے واسطے حرام کیا گیا۔ (سرة المصطفی: ۴۳۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند