• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 22462

    عنوان: مفتی صاحب مجھے شرعی حق مہر کے بارے میں معلومات دیں کہ کتنا ہے اوراحادیث کی کتاب کا حوالہ بھی دیں؟

    سوال: مفتی صاحب مجھے شرعی حق مہر کے بارے میں معلومات دیں کہ کتنا ہے اوراحادیث کی کتاب کا حوالہ بھی دیں؟

    جواب نمبر: 22462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):835=835-6/1431

    شریعت میں اقل مہر متعین ہے، حدیث میں ہے: لا مہرَ دون عشرة دراہمَ (ابوداوٴد شریف) یعنی دس درہم سے کم مہر جائز نہیں اور دس درہم کا وزن موجودہ گرام کے حساب سے ۳۰ گرام ۶۱۸ ملی گرام (30.618gm) ہوتا ہے۔ اور مہر فاطمی کی مقدار پانچ سو درہم ہے، مشکاة وغیرہ کتب حدیث میں روایت موجود ہے اور پانچ سو درہم کا وزن موجودہ گرام کے اعتبار سے ڈیڑھ کلو ۳۰ گرام ۹۰۰ ملی گرام (1.531kg)چاندی ہے۔ خلاصہ یہ کہ مہر کی اقل مقدار شریعت میں متعین ہے، اکثر کی مقدار متعین نہیں۔ بہت سے حضرات اتباع سنت کی نیت سے مہرفاطمی طے کرتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ شوہر، بیوی دونوں کی حیثیت کا خیال کرکے مہر مقرر کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند