• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35458

    عنوان: ولیمہ كا صحیح وقت كیا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسلہ ذیل کے بارے میں ولیمہ کب کرنا چاہیے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ عصر میں نکاح اور مغرب میں ولیمہ کر سکتے ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک خلوت صحیحہ نہ ہو ولیمہ جائز نہیں ہیں۔ براے مہر بانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں کہ کون صحیح ہیں؟

    جواب نمبر: 35458

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1841=1295-12/1432 ولیمہ کا وقت زوجین کی ملاقات کے بعد ہے، جس روز زوجین کی ملاقات ہو، اسی دن یا اس کے اگلے روز دعوت ولیمہ کردی جائے، اگر نکاح کے بعد زوجین کی قربت سے پہلے دعوت ولیمہ کردی جائے تو بعض حضرات کے قول کے مطابق اس سے بھی ولیمہ کی سنیت ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند