• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37028

    عنوان: کیا ذات پات کے حساب سے انسان چھوٹا بڑا ہوتا ہے؟

    سوال: کیا ذات پات کے حساب سے انسان چھوٹا بڑا ہوتا ہے؟ اگر نہیں ہوتا ہے تو نکاح کے لئے جو کفو کا بیان ہے اس میں کیوں دیکھا جاتا ہے؟یہ سب سید، پٹھان دھوبی ملک ، درزی حتیٰ کی درزی نے کپڑے کبھی زندگی مے سلے ہو یا نہ سلے ہو ، پھر بھی اسے درزی خاندان کا ہے کہا جاتا ہے، کیا نسلواد اسلام میں ماننے کا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 37028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 405=405-3/1433 اللہ کے نزدیک بڑا اور چھوٹا ہونے کا معیار تقویٰ اور پرہیزگاری ہے، اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقَاکُمْ (القرآن) جو زیادہ متقی ہے، اللہ کی نظر میں وہی زیادہ عزت و مرتبے والا ہے، ذات وبرادری کا فرق محض تعارف کے لیے ہے اور نکاح کے باب میں اس کا لحاظ صرف اس لیے ہے تاکہ زوجین کی زندگی خوشگوار گزرے اور مزاج میں ہم آہنگی رہے، اگر مسئلہ کفاء ت کو بالکلیہ نظر انداز کردیا گیا تو مصالح نکاح کا برقرار رہنا دشوار ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند