• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 8907

    عنوان:

    اگرمیاں اور بیوی کئی سالوں تک آپس میں بات نہ کریں اور ایک ہی گھر میں الگ الگ رہیں اور ساتھ میں بچے بھی رہیں تو کیا ان کا نکاح باقی رہے گا یا ختم ہوجائے گا؟ اس مسئلہ میں قرآن اور حدیث کے حوالہسے تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2001=1851/د

    میاں بیوی کے الگ الگ رہنے اور بات چیت بند کردینے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، نکاح بدستور برقرار رہے گا، لیکن دونوں کا ایسا کرنا گناہ ہے۔ کسی مسلمان سے قطع کلامی تین دن سے زاید جائز نہیں ہے۔ لہٰذا دونوں کو بات چیت شروع کردینا چاہیے، ابتدا کرنے والے کو زیادہ ثواب ملے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند