• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148618

    عنوان: رشتہ کے لیے لڑکی کیسی ہونی چاہیے؟

    سوال: مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی شادی کے لیے لڑکی تلاش کر رہی ہوں۔ براہ کرم تفصیل سے واضح فرمادیں کہ کن باتوں کو مد نظر رکھنا ہے ۔ اور شریعت میں شادی کے لیے لڑکی تلاش کرنے کے لیے کیا معیاراور طریقہ بتایا گیا ہے سنت طریقہ کیا ہے ؟ میرا بیٹا کہتا ہے کہ خوبصورت لڑکی ڈھونڈیں۔ مجھے کسی نے بتایا تھا کہ چار باتیں دیکھتے ہیں: حسب ونسب خاندان ، خوبصورتی ، مال و دولت ، دینداری۔ براہ کرم، اس کی بھی وضاحت فرمادیں کہ ان چار باتوں کی کیا حقیقت ہے ؟

    جواب نمبر: 148618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 434-440/B=5/1438

    حدیث شریف میں آیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ شادی عموماً چار چیزوں کی وجہ سے کی جاتی ہے: (۱) حسب نسب کی وجہ سے۔ (۲) مال کی وجہ سے ۔ (۳) حسن وجمال کی وجہ سے۔ (۴) دینداری کی وجہ سے۔ لیکن تم لوگ دین داری کو ترجیح دیا کرو۔ اگر ایسا نہ کروگے تو دنیا میں فساد ہوگا۔

    اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ دین دار گھرانہ کی لڑکی ہو تو اسے ترجیح دینی چاہیے، اسی میں معاشرہ بہتر رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند