• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24506

    عنوان: میں نے مہر کی رقم ادا نہیں کی تھی، اب شریک حیات کا انتقال ہوگیا ہے، کوئی وارث بھی نہیں ہے، اس کے چار بھائی ہیں، لیکن سب الگ الگ ہیں، کوئی ذمہ دار وارث نہیں ہے، تو اب مہر کی رقم کس کو دوں؟

    سوال: میں نے مہر کی رقم ادا نہیں کی تھی، اب شریک حیات کا انتقال ہوگیا ہے، کوئی وارث بھی نہیں ہے، اس کے چار بھائی ہیں، لیکن سب الگ الگ ہیں، کوئی ذمہ دار وارث نہیں ہے، تو اب مہر کی رقم کس کو دوں؟

    جواب نمبر: 24506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1496=1167-8/1431

    اب آپ کی شریک حیات کا مہر اس کے انتقال کے بعد ترکہ بن گیا، اگرآپ کی شریک حیات کی کوئی اولادنہیں ہے تو آ پ اس مہر میں سے آدھے کے حقدار ہوں گے اور باقی آدھے مہر کو چار حصوں میں کرکے ایک ایک حصہ مرحومہ کے چاروں بھائیوں کو دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند