• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148054

    عنوان: سوتیلے بہائی کی پوتری سے نکاح؟

    سوال: کیا زید اپنے باپ کے سوتیلے بہائی کی پوتری سے نکاح کر سکتا ہے ؟ برائے مہربانی مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 148054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 439-367/Sn=4/1438

    باپ کا بھائی چچا ہوتا ہے اور حقیقی چچا کی بیٹی، پوتی سے نکاح جائز ہے؛ کیوں کہ یہ غیرمحرم ہیں؛ لہٰذا سوتیلے چچا کی (بیٹی) پوتی سے بدرجہ اولیٰ جائز ہوگا، الغرض زید اپنے باپ کے سوتیلے بھائی کی ”پوتری“ سے بلاکسی کراہت کے نکاح کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند