• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 19365

    عنوان:

    بھانجی سے نکاح جائز نہیں؟

    سوال:

    بھانجی سے نکاح جائز ہے یا نہیں، اگر جائز نہیں ہے تو اس کے پیچھے کیا حکمت ہے؟ برائے کرم میری مدد فرماویں کیوں کہ میرا دوست بہت دنوں سے یہ سوال پوچھنے کے لیے اصرار کررہا ہے؟

    جواب نمبر: 19365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 192=168-2/1431

     

    اپنی حقیقی بھانجی سے نکاح کرنا حرام ہے، خواہ عینی ہو یا علاتی یا اخیافی، اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں جن عورتوں سے نکاح کرنے کو حرام قرار دیا ہے ان میں بھانجیاں بھی شامل ہیں، [حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ ․․․ وَبَنَاتُ الاُخْتِ (نساء: ۲۳) اللہ تعالیٰ کا حکم فرمادینا سب حکمتوں پر حاوی ہے، اس کے بعد حکمت کی تلاش غیرضروری ہے، بلکہ بسا اوقات مضر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند