• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7831

    عنوان:

    کیا شادی سے پہلے لڑکا لڑکی کودیکھ سکتا ہے؟ کیا یہ مناسب ہے کہ لڑکا لڑکی سے بات چیت کرے جب کہ رشتہ کی بات چل رہی ہو؟ (۲) کیا ایک نفل نماز کئی نیتوں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں ؟ مثلاً دو رکعت نفل وضو، حاجت، توبہ، اشراق کیا اس بات کی گنجائش ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1800=1504/ ب

    جی ہاں اچانک آتے جاتے دیکھ سکتا ہے۔ مستقل دیکھنے کے لیے اپنی والدہ، خالہ، بھابھی، بہن وغیرہ کو بھیج دے۔ یہ سب کچھ دیکھ کر یعنی صورت، چال چلن بات چیت وغیرہ دیکھ کر صحیح رپورٹ دیں گی۔

    (۲) جی ہاں پڑھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند