• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 20370

    عنوان:

    میں ایک لڑکی سے محبت کرتاہوں۔ میں جانتاہوں وہ بھی مجھے سے محبت کرتی ہے۔ ہم دونوں بالغ ہیں، ہم دنوں شادکی کرنا چاہتے ہیں سنت کے مطابق۔ دونوں کی فیملی ایک دوسرے کو پسند کرتی ہے، مگر مختلف برادری کی وجہ سے وہ لوگ شادی کرکے لیے تیار نہیں ہیں۔ میں آفریدی ہوں اور وہ ملتانی برادری سے ہے۔ میں اس سلسلے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں فتوی چا ہتا ہوں۔کیا اسلام میں ایک ہی برادری میں شادی کرنا لازم ہے؟کیا اسلام میں ذات پات کی کوئی حقیقت ہے؟ کیا اپنی ہی براردی میں شادی کرنا اہم ہے؟ یا یہ صرف بدعت ہے؟ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ہم شادی نہ کرسکے تو یا تو مرجائیں گے یا ہمیشہ کے لیے ہندوستا ن سے فرار ہوجائیں گے۔ میں اپنا وعدہ پورا کروں گا۔

    سوال:

    میں ایک لڑکی سے محبت کرتاہوں۔ میں جانتاہوں وہ بھی مجھے سے محبت کرتی ہے۔ ہم دونوں بالغ ہیں، ہم دنوں شادکی کرنا چاہتے ہیں سنت کے مطابق۔ دونوں کی فیملی ایک دوسرے کو پسند کرتی ہے، مگر مختلف برادری کی وجہ سے وہ لوگ شادی کرکے لیے تیار نہیں ہیں۔ میں آفریدی ہوں اور وہ ملتانی برادری سے ہے۔ میں اس سلسلے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں فتوی چا ہتا ہوں۔کیا اسلام میں ایک ہی برادری میں شادی کرنا لازم ہے؟کیا اسلام میں ذات پات کی کوئی حقیقت ہے؟ کیا اپنی ہی براردی میں شادی کرنا اہم ہے؟ یا یہ صرف بدعت ہے؟ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ہم شادی نہ کرسکے تو یا تو مرجائیں گے یا ہمیشہ کے لیے ہندوستا ن سے فرار ہوجائیں گے۔ میں اپنا وعدہ پورا کروں گا۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں فتوی دیں۔

    جواب نمبر: 20370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 440=136tl-3/1431

     

    قرآن وحدیث کی رو سے ایک برادری کو دوسرے برادری پر کوئی فضیلت نہیں،اگر کسی کو فضیلت ہوسکتی ہے تو وہ صرف تقویٰ اور اعمال صالحہ کی بنا پر ہوسکتی ہے۔ البتہ برادری کا رہن سہن طرز زندگی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس لیے شریعت نے باب نکاح میں کفاء ت کا اعتبار کیا ہے تاکہ زوجین کے تعلقات استوار رہ سکیں۔ تاہم اگر لڑکی کے اولیاء باتفاق غیربرداری میں شادی کردیں تو نکاح صحیح ودرست ہوجاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنے گھروالوں کو شادی پر راضی کرلیں اور لڑکی اپنے گھر والوں کو راضی کرلے اور دونوں گھرانوں کی رضامندی سے نکاح ہوجائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند