• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51383

    عنوان: میں نے بیوی کا دودھ پیا ہے لیکن مجھے اس کے بارے میں پتہ نہیں تھا کہ اس کا گناہ ہوتاہے۔ کیا میری بیوی مجھ پر حرام ہوگئی ہے؟ اس کے بارے میں مجھے بتاؤ اور براہ کرم میرا نام راز میں رکھنا۔ اس کا جواب مجھے کس طرح ملے گا ۔ میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔

    سوال: میں نے بیوی کا دودھ پیا ہے لیکن مجھے اس کے بارے میں پتہ نہیں تھا کہ اس کا گناہ ہوتاہے۔ کیا میری بیوی مجھ پر حرام ہوگئی ہے؟ اس کے بارے میں مجھے بتاؤ اور براہ کرم میرا نام راز میں رکھنا۔ اس کا جواب مجھے کس طرح ملے گا ۔ میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔

    جواب نمبر: 51383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 587-611/N=5/1435-U بچہ چاند کے حساب سے دو سال کے بعد یا کوئی مرد عورت کا دودھ پئے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی کیوں کہ مفتی بہ قول میں مدت رضاعت دو سال ہے اس لیے دودھ پینے سے آپ کی بیوی آپ پر حرام نہیں ہوئی البتہ چونکہ مدت رضاعت کے بعد عورت کا دودھ پینا حرام ہے اس لیے آپ توبہ واستغفار کرلیں ”مص رجل ثدي زوجتہ لم تحرم“ (در مختار مع الشامی: ۴/ ۴۲۱ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند