• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 164499

    عنوان: بیوی نے کہا کہ اگر تم غلط طریقے سے کماتے ہو یا کما وگے تو ہماری شادی ختم ہوجا ہوجائے گی

    سوال: جناب ایک آدمی کی آمدنی حلال اور حرام دونو ں طرح کی ہے ، اس کی بیوی نے اس سے پوچھا تو اس نے جھوٹی قسم کھا کر کہ دیا کہ میری انکم حلال یا پاک ہے جس پر اس کی بیوی نے کہا کہ اگر تم غلط طریقے سے کماتے ہو یا کما وگے تو ہماری شادی ختم ہوجا ہوجائے گی ۔ اب سوال یہ ہے کہ بیوی کے ان لفظوں سے ان کے نکاح پر کوئی اثر ہوا ، طلاق ہوئی یا نہیں یا ہوگی اگر وہ شخص حرام کمانے سے باز نہیں آتا ؟

    جواب نمبر: 164499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1408-1269/D=1/1440

    بیوی کا یہ کہنا ․․․ ہماری شادی ختم ہوجائے گی اس کے جواب میں اگر شوہر نے کچھ کہا ہو تو اسے لکھ کر حکم معلوم کریں۔

    ورنہ اگر بیوی کے مذکورہ جملہ پر بات ختم ہوگئی ہو تو اس سے کسی قسم کی طلاق نہیں پڑی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند