• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165852

    عنوان: لڑکا دین دار ہے تو لڑکی بھی دین دار ڈھونڈنی چاہیے

    سوال: حضرت ہماری بچی کو ایک رشتہ آیا ہے ۔لڑکے کو داڑھی نہیں ہے اور نہ ہی شرعی لباس کا اہتمام کرتا ہے ۔پتہ نہیں نماز کا پابند ہے یا نہیں مگر پیسے والا ہے ، گلف میں نوکری کرتا ہے ، گھر والے اسی لڑکے سے شادی کرنے کو کہہ رہے ہیں ۔ کیا شریعت ایسے لڑکے سے شادی کرنے کی اجازت دیتی ہے ؟

    جواب نمبر: 165852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 183-171/B=2/1440

    افضل یہ ہے کہ اپنے کفو میں نکاح کیا جائے کفو میں جس طرح برادری کا لحاظ کیا جاتا ہے اسی طرح دین داری میں بھی لحاظ کرنا چاہئے ۔ یعنی لڑکی اگر دین دار ہے تو اس کے لئے دین دار لڑکا منتخب کرنا بہتر ہوگا۔ لڑکا دین دار ہے تو لڑکی بھی دین دار ڈھونڈنی چاہئے، تاہم اگر اس کے برعکس نکاح کردیا تو نکاح صحیح ہو جائے گا ؛ البتہ افضل کے خلاف ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند