• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 15174

    عنوان:

    مفتی صاحب میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میرے شوہر ایک حکیم کو دکھانے گئے تھے لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اس کے بعد انھوں نے ایک اور رام پور میں اسی امراض کو دیکھنے والے حکیم کو دکھایا انھوں نے بیس دن کی دوا دی او راس کے بعد ان کی منی کے جرثومے کا ٹیسٹ کرایا۔ مفتی صاحب اس کی رپورٹ آگئی ہے اس میں میرے شوہر کی منی کے جرثومے بالکل نہیں ہیں۔ اور ان حکیم نے بھی علاج کو منع کردیا کہ اس کا علاج کہیں نہیں ہے۔ ہماری مالی حالت بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا کروں میری شادی کو ابھی ڈھائی مہینہ ہوا ہے اور میرے شوہر اپنے والدین کے اکلوتے لڑکے ہیں۔ میں کیا کروں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ برائے مہربانی میری خدا کے واسطے مدد کیجئے۔ یہ بات میں اور میرے شوہر اور صرف آپ جانتے ہیں ۔کیا میں اتنی بدنصیب ہوئی کہ میری شادی میری چھوٹی بہن کی شادی کے بعد ہوئی، اور اب اس طرح کی پریشانی ہے۔ میں بہت پریشان ہوں ،برائے کرم میرے لیے دعا کردیجئے۔ خدا سے میرے لیے دعا کردیجئے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ مجھے کچھ تلاوت کے لیے بھی بتادیجئے مجھے اس سوال کا جواب جلد سے جلد دیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1527=1248/1430/د

    ہم آپ کے لیے اور آپ کو شوہر کے لیے بھی دعا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ زوجین کو خوش گوار زندگی نصیب فرمائے۔ آپ کا منشا اس کے علاوہ اگر ان سے علاحدگی اختیار کرنے کا بھی ہے تو آپ ان سے طلاق یا خلع کا معاملہ کرسکتی ہیں، لیکن اس میں جلدبازی سے کام نہ لیں، اپنے گھر کے سمجھ دار لوگوں سے مشورہ کرلیں۔ ابھی شوہر کے ساتھ رہیں، اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں، اللہ تعالیٰ مسبب الاسباب ہیں اور ہرچیز پر قادر ہیں، آپ کے حق میں بھی رحمت کی کوئی شکل ظاہر فرمادیں کوئی بعید نہیں ہے۔ دعا بھی خوب کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند