• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36714

    عنوان: زنا سے بچنے کے لیے نکاح میں جلدی کرنااور نکاح ہونے کے بعد دیر کرنا صحیح ہے؟

    سوال: زنا سے بچنے کے لیے نکاح میں جلدی کرنااور نکاح ہونے کے بعد دیر کرنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 36714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 330=330-3/1433 زنا سے بچنے کے لیے نکاح میں جلدی کرنا مطلوب اور مستحسن ہے، اور نکاح ہوجانے کے بعد بغیر کسی شرعی سبب کے رخصتی میں تاخیر غیر مستحسن ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند