• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155943

    عنوان: مرضی کے بنا نکاح نامہ پر دستخط كرنا

    سوال: حضرت صاحب میری ایک کزن کا رشتہ اسکی مرضی کے خلاف طے کر دیا گیا جب کہ وہ اس کے لئے تیار بھی نہ تھی، اس نے اپنے باپ اور بھائیوں کو بھی بتایا کہ وہ اس رشتہ کہ لیے تیار نہیں ہے مگر نکاح کے دن اس کے سامنے رجسٹر رکھ دیا گیا اور کہا کہ وہ دستخط کر دے مگر کسی نے اس سے ایک دفعہ بھی یہ نہ پوچھا کہ اسے یہ نکاح قبول ہے یعنی ایجاب و قبول نہ ہوا ۔ اس نے دستخط تو کر دیا مگر میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس صورت میں اسکا نکاح ہو گیا؟

    جواب نمبر: 155943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:209-1375/L=1/1440
    اگر لڑکی کو یہ معلوم تھا کہ یہ نکاح نامہ ہے اور لڑکی نے بغیر کسی جبر واکراہ کے اس پر دستخط کردیا تھا تو نکاح صحیح اور درست ہوگیا۔
     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند