• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11001

    عنوان:

    میں نے اپنی سالی (جو کہ میری بی بی کی سگی بہن ہے) کے جسم کے خاص حصہ کو دیکھا ہے (صحبت کی جگہ او رچھاتی کو شہوت کی نظر سے دیکھا ہے، لیکن صحبت (جماع) نہیں کیا۔ کیا میرا نکاح میری بیوی سے ٹوٹ گیا ہے؟ میری سالی یہ سب دکھانے کے لیے راضی نہیں تھی، لیکن میں نے زبردستی دیکھا ہے۔ کیا مجھے میری بیوی سے دوسرا نکاح کرنا ہوگا؟ میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس مسئلہ کا حل بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 338=292/د

    مذکورہ حرکت شدید قبیح اور سخت حرام ہے۔ بارگاہ رب العزت میں صدق دل سے توبہ کریں، دو رکعت نفل نماز پڑھ کر خوب رو روکر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور آئندہ سالی سے پردہ کریں۔ ہرگز اس کے سامنے نہ آئیں۔ آپ کی بیوی کا نکاح اس کی وجہ سے نہیں ٹوٹا، نکاح بدستور برقرار ہے، تجدید نکاح کی ضرورت نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند