• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5370

    عنوان:

    کیا ایک مسلمان مردکو جس کی اتنی طاقت ہے کہ وہ دوسری شادی کرسکتا ہے اوراس کی ذمہ داری اٹھا سکتاہے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے ؟ کیا اگر پہلی بیوی منع کردے تب بھی شادی نہیں کرسکتا اور اگر اجازت لئے بنا ہی شادی کرلیا تب اس کا نکاح حرام ہوجاتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 229=229/ م

    دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں، بلکہ اجازت لینے پر اگر پہلی بیوی منع کردے تب بھی دوسری شادی کرسکتا ہے، بشرطیکہ دونوں بیویوں کے حقوق کی ادائیگی میں کمی نہ کرے اور دونوں کے مابین مساویانہ سلوک کرے، لہٰذا بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرلینا جائز ہے، محض اجازت نہ لینے کی وجہ سے دوسرا نکاح حرام نہیں ہوتا، ہاں حرمت کی کوئی اور وجہ ہو تو حرام ہوسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند