معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 16703
میں
نے اپنی بیوی کومذاق میں کہا میری ماں ایسا نہ کر، میرا اس میں کوئی اور مقصد نہیں
تھا۔ میری عادت ہے کسی کو بھی ایسا کہنے کی۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
میں
نے اپنی بیوی کومذاق میں کہا میری ماں ایسا نہ کر، میرا اس میں کوئی اور مقصد نہیں
تھا۔ میری عادت ہے کسی کو بھی ایسا کہنے کی۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب نمبر: 1670301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1607=1279-10/1430
بیوی کو ماں کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ بیوی کو ماں کہنا مکروہ ہے۔ آئندہ احتیاط رکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں پاکستان کی ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں لکچرر ہوں۔ میں نے ایک لڑکی سے اس کے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی۔ میری ایک لڑکی ہے اور میری بیوی دوسری مرتبہ بھی حاملہ ہے۔ ان دنوں میں اپنے نکاح کی درستگی کے بارے میں بہت فکر مند ہوں اور میں سچی توبہ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ اور اگر میں نے کوئی غلط کیا ہے تو میں اسلامی سزا کے لیے بھی تیار ہوں۔ واقعات کا سلسلہ تاریخ وار درج ذیل ہے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
2526 مناظرمیں نے پڑھا ہے کہ بیوی کی شرمگاہ کو چاٹنا یہ حیوانی کام ہے نہ کرنا چاہیے۔ لیکن اگر یہ کام اس وجہ سے ہو کہ اس سے شہوت تیز ہو گی اور بھرپور طریقہ سے جماع ہوگا اور لطف حاصل ہو گا،نیز یہ کام اگر کپڑے کو حائل اور آڑ بنا کر کریں تو کیا اجازت ہے؟
5844 مناظرکیاسید خاندان کے لڑکے کا نکاح غیر سید سے ہو سکتا ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔
میرا نام ایمن ہے بچپن میں ریما تھا پھر
ناپسندیدگی کی بنا پر ایمن رکھ دیا گیا۔ شناختی کارڈ ریما نام سے بنا ہے۔ میرا
نکاح کس نام سے ہوگا؟
اگر رشتہ اطمینان بخش ہو تو منظور كرلینا چاہیے
3885 مناظرکیا
کوئی سید مرد کسی غیر سید عورت سے شادی کرسکتاہے اور کوئی سید عورت کسی غیر سید
مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ اگر اس کی کوئی شرط ہے تو ان کو بھی بیان فرماویں اور میری
کچھ تشریح کے ساتھ رہنمائی فرماویں۔