• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 608767

    عنوان:

    حفاظتی نقطہ نظر سے باہر کے لوگوں کو آنے سے منع کرنا جواز جمعہ کے لیے مانع نہیں

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دن و شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک مدرسہ ہے جس میں درجات علیاء تک خالص شرعی تعلیم ہوتی ہے ، ادارہ میں طلباء کی تعلیم وتربیت اور نظام کو مزید مستحکم بنانے کے پیش نظر ایک نئی مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے تاکہ طلباء و اساتذہ کیمپس میں رہتے ہوئے نماز ادا کرسکیں، ادارہ کی انتظامیہ نے اس بات پر بھی غور فکر کر فیصلہ لیا ہے کہ نماز صرف کیمپس میں مقیم طلباء و اساتذہ ہی نظام و سیکورٹی کو مستحکم بنانے کے پیش نظر ادا کریں گے ، بصورت دیگر باہری باشندگان کی آمد و رفت سے ادارہ کی سیکورٹی اور نظام کو خطرہ ہے ، مذکورہ صورتحال حال میں نماز جمعہ کی ادائیگی ہو جائے گی کہ نہیں؟

    تشفی بخش جواب مرحمت فرماکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 635-472/D=06/1443

     صورت مسئولہ میں اگر صرف اندر ہی کے لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہو اور حفاظتی نقطہ نظر سے باہر کے لوگوں کو اجازت نہ دی جائے تو یہ نماز جمعہ کے جواز کے لیے مانع نہیں جمعہ ادا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند