عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 3188
حج کے دوران آٹھویں ، نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں ذی الحجہ کو مینی ، مزدلفہ ،عرفات اورپھر دوبارہ مینی میں قصر نماز اداکی جائے گی یا پوری چاررکعات نماز پڑھی جائے گی؟
حج کے دوران آٹھویں ، نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں ذی الحجہ کو مینی ، مزدلفہ ،عرفات اورپھر دوبارہ مینی میں قصر نماز اداکی جائے گی یا پوری چاررکعات نماز پڑھی جائے گی؟
جواب نمبر: 3188
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 222/ ل= 222/ ل
اگر حاجی مکہ میں مقیم ہے یعنی آٹھویں ذی الحجہ کو منی میں جانے سے پہلے پندرہ دن وہ مکہ میں رہ چکا ہے تو وہ منی، مزدلفہ، عرفہ میں اتمام کرے گا اور اگر مکہ میں پندرہ دن رہنے سے پہلے وہ منیٰ ، مزدلفہ، عرفہ جاتا ہے تو قصر کرے گا، البتہ علماء کی ایک جماعت قصر و اتمام کے سلسلے میں منی اور مزدلفہ کو مکہ کے ہی حکم میں مانتی ہے ان کے قول کے مطابق اگر وہ مکہ، منی، مزدلفہ کو ملاکر پندرہ دن کے قیام کی نیت کرتا ہے تو منیٰ، مزدلفہ، عرفہ اور پھردوبارہ منی میں پوری نماز پڑھے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند