• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 18277

    عنوان:

    اگر عید جمعہ کے دن ہے تو کیا جمعہ کی نماز فرض ہے یا نہیں؟ (۲)چونکہ میں کناڈا میں رہتا ہوں اور میرا مالک ہمیشہ میرے اوپر جمعہ کے لیے اعتراض کرتا ہے کیوں کہ جب میں جمعہ کی نماز کے لیے جاتا ہوں تو کبھی امام صاحب زیادہ وقت لیتے ہیں اور مجھ کو کام پر واپس ہونے میں تاخیر ہوجاتی ہے ۔ اب وہ میرے پیچھے پڑا ہے کہ یاتو میں اس کو چھوڑ دوں یا نوکری چھوڑ دوں؟ اس کا بہترین حل کیا ہے جو کہ میں اختیار کرسکتاہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2451=1965-1/1431

    (۱) حسب سابق جمعہ کی فرضیت باقی رہتی ہے، جمعہ کے دن میں عید کا ہونا فرضیت جمعہ کے حق میں مُسقط نہیں۔

    (۲) امام صاحب سے درخواست کریں وہ زیادہ وقت نہ لیا کریں، آپ فرض کا سلام پھرجانے کے بعد مختصر دعاء کرکے اپنے مقام پر آکر سنت ادا کرلیا کریں، تو امید ہے کہ مالک کو بھی کچھ اشکال نہ رہے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند