• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 149712

    عنوان: جمعہ کی نماز دوبارہ دہرائی جاسکتی ہے ؟

    سوال: جمعہ کی نماز دوبارہ دہرائی جاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 149712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 879-836/L=7/1438

    اگر جمعہ کی نماز میں کوئی مفسد پیش آجائے تو جمعہ کی نماز بھی دہرائی جاسکتی ہے، البتہ چونکہ جمعہ میں مجمع کثیر ہوتا ہے اور دہرانے میں حرج لازم آتا ہے؛ اس لیے اگر امام سے واجب ترک ہوجائے یا کوئی ایسا فعل صادر ہوجائے جس کی وجہ سے نماز مکروہ تحریمی اور واجب الاعادہ ہو تو حرج کی وجہ سے اعادہ کا حکم نہ ہوگا، جیسا کہ فقہاء نے جمعہ وعیدین کی نماز میں سجدہٴ سہو واجب ہونے کی صورت میں لوگوں کے فتنہ میں پڑنے کی وجہ سے سجدہٴ سہو کے نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفي جمعة حاشیة أبي السعود عن الغرمیة أنہ لیس المراد عدم جوازہ ؛ بل الأولی ترکہ لئلا یقع الناس في فتنةٍ․ (شامي: ۲/ ۵۶۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند