• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 60886

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا عید کی نمازسے پہلے مسجد میں تحیة المسجد پڑھنا جایز ہے ؟برائیمہربانی قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا عید کی نمازسے پہلے مسجد میں تحیة المسجد پڑھنا جایز ہے ؟برائیمہربانی قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1264-1263/H=12/1436-U عید کے دن بعد فجر اور عید کی نماز سے قبل مطلقاً نفل پڑھنا مکروہ ہے، یہی حکم مسجد میں تحیة المسجد کا بھی ہے یعنی مکروہ ہے۔ فتاوی شامی میں ہے: ولا یتنفل قبلہا مطلقا أي سواء کان في المصلی أو فی البیت في الأصح وسواء کان ممن یصلي العید أو لا حتی أن المرأة إذا أرادت صلاة الضحی یوم العید تصلیہا بعد ما یصلي الإمام في الجبانة اھ (ج۱ ص۵۵۶ مطبوعہ نعمانیة دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند