• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 68277

    عنوان: عید گاہ میں نماز ، خطبہ عربی اور دعا کے درمیان میں کچھ وقت کا وقفہ ہوتا ہے

    سوال: ہمارے یہاں عید گاہ پر پہلے عید کی نماز ہوتی ہے اس کے بعد چندہ وغیرہ ہوتا ہے اور اس کے بعد عربی میں خطبہ ہوتا ہے ، پھر اردو تقریر ہوتی ہے اس کے بعد دعا ہوتی ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ نماز اور عربی خطبہ میں تین سے پانچ منٹ کا فرق ہو جاتا ہے تو کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 68277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1154-1141/H=11/1437 آپ کے یہاں جو طریقہ رائج ہے وہ درست نہیں اگر اس طرح ترتیب رکھیں کہ پہلے عید کی نماز ہوجائے اور بعد سلام مختصر دعاء کرلی جائے اس کے بعد عربی میں دونوں خطبے ہوجائیں اس کے بعد اردو میں تقریر ہو، چندہ کے لیے عیدگاہ کے دروازوں پر صندوقچیاں رکھ دیں اور درخواست کردیں کہ جس کو جو کچھ چندہ دینا ہو وہ رکھی ہوئی صندوقچیوں میں ڈال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند