• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 177514

    عنوان: ہمارے گاؤں میں نماز جمعہ درست ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں :ہمارے گاؤں میں ایک مسجد ہے ہم اہل گاؤں اس بات پر متفق ہیں کہ یہاں نماز جمعہ ادا کی جائے گاؤں کی تفصیل یہ ہے روز مرہ کی ضروریات کے سامان مہیا ہیں گاؤں میں ہفتہ واری پینٹھ لگتی ہے اور تقریبا 12دکانیں ہیں اس کے علاوہ ایک اسٹور یعنی دواخانہ اور ڈاکٹر کی دکان اور کپڑے وغیرہ کی دکانیں ہیں اس کے ساتھ دودھ کی ڈیری اور دو کولھو بھی ہیں گاؤں کی آبادی تقریباً 3500 کی ہے۔ جواب قران و حدیث کی روشنی میں مفصل و مدلل عنایت فرمادیجیے۔

    جواب نمبر: 177514

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 679-506/B=08/1441

    دارالعلوم دیوبند کا اصول یہ ہے کہ گاوٴں کا خود معائنہ کئے بغیر جمعہ کے جواز اور عدم جوازکا فیصلہ نہیں لکھتے، اس لئے پہلے آپ اپنے گاوٴں کا معائنہ کرائیں، اس کے بعد جمعہ کا حکم لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند