عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 603199
عبادت خانے میں جمعہ كی نماز قائم كرنا ؟
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ ایک عبادت خانہ ہے جس میں لوگ جمعہ کی نماز پڑھتے اور چار وقت کا نماز پڑھتے ہیں صرف فجر کی نماز نہیں پڑھتے ہیں اور جمعہ کی نماز میں لوگ تقریباً 70 کے قریب ہوتے ہیں اور باقی چار نماز میں 20 تک ہوتے ہیں اور مسجد وہاں سے دور ہے اس لیے اس عبادت خانہ میں پھڑ لیتے ہیں کیا وہاں جمعہ پڑھنا جائز ہوگا؟
جواب نمبر: 603199
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 663-453/B=07/1442
وہ عبادت خانہ اگر شہر میں ہے یا قصبہ یا بڑے گاوٴں میں ہے جو مثل قصبہ ہو تو وہاں جمعہ قائم کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر وہ عبادت خانہ کسی چھوٹے گاوٴں میں ہے یا جنگل میں ہے تو احناف کے نزدیک وہاں جمعہ قائم کرنا جائز نہیں۔ لا جمعة إلا فی مصر جامع۔ وہاں ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند