• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 15637

    عنوان:

    میں انجینئرنگ کا طالب علم ہوں ۔ میرے کالج میں نماز کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے ،لیکن ہم طلباء کسی کمرے میں پڑھتے ہیں۔ صرف ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ ہوتی ہے ،کیوں کہ چھ کلومیٹر کے اطراف و جوانب میں کوئی مسجد نہیں ہے اورنہ ہی کوئی مسلم آبادی ہے۔اس لیے ہم نماز جمعہ کا انتظام خطبہ پڑھ کر کرتے ہیں۔ طلباء کی تعداد جو کہ نماز جمعہ کے لیے آتے ہیں پچاس سے ساٹھ تک ہوتی ہے، دوسرے لوگوں کو اجازت نہیں ہے۔ تو کیا ہم اس طرح سے پڑھ سکتے ہیں، برائے کرم مطلع فرماویں؟ کالج کا وقت نو بجے سے چار بجے تک ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1351=1377/1430/ل

    اگر وہ کالج شہر یا قصبہ میں ہے جہاں نماز جمعہ پڑھنا درست ہو تو آپ حضرات مذکورہ بالا طریقہ پر نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں، نماز جمعہ کے لیے مسجد کا نہ ہونا یا کالج کے قانون وضوابط کے مطابق باہر کے لوگوں کا کالج میں نہ آنا مانع جواز جمعہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند