• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 602145

    عنوان:

    نماز جمعہ میں ایك ركعت چھوٹ گئی تو كس طرح پوری كرے گا؟

    سوال:

    سوال اگر کوئی آدمی نماز جمعہ میں لیٹ شریک ہوا اور دوسری رکعت میں امام کے رکوع سے اُٹھنے کے بعد شریک ہوا ہو تو وہ آدمی اپنی نماز کیسے پوری کرے گا ؟ مطلب نماز جمعہ کی دو رکعت ہی یا ظہر کی چار رکعت پڑھے گا؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 602145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 385-299/D=06/1442

     نماز جمعہ کی دو رکعت ہی پوری کرے گا۔

    امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوجائے اور دو رکعت ادا کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند