متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 7520
مجھے امضاء، مدیحہ، حذیفہ کا معنی بتادیں۔ مجھے دودن کے اندر بتادیں۔ نیزکسی حدیث سے لڑکیوں اورلڑکوں کے نام بتادیں۔
مجھے امضاء، مدیحہ، حذیفہ کا معنی بتادیں۔ مجھے دودن کے اندر بتادیں۔ نیزکسی حدیث سے لڑکیوں اورلڑکوں کے نام بتادیں۔
جواب نمبر: 7520
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1226=1143/ل
إمضاء: نافذ کرنا، جاری کرنا
مدیحہ: تعریف (فیروزاللغات)
حذیفة: مشہور صحابی کا نام ہے۔
حدیث شریف میں ہے کہ اللہ کے نزدیک ناموں میں سے سب سے محبوب نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہے۔ اس لیے لڑکے کا نام عبداللہ، عبد الرحمن، یا جن کی اضافت اللہ کے ناموں کی طرف کی گئی ہو جیسے عبدالرحیم، عبدالملک۔ محمد، احمد، ابراہیم یا دیگر انبیاء و صلحاء کے ناموں میں سے لڑکے کے نام کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اسی طرح لڑکیوں کا نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑکیوں، ازواج مطہرات ودیگر صحابیات وصالحات عورتوں کے ہم نام رکھنا چاہیے۔واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند