• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 145574

    عنوان: بیٹی کے نام کے ساتھ اس کے دادا کا نام؟

    سوال: میرا نام عدنان رشید ہے ... رشید / عبدالرشید میرے والد صاحب کا نام ہے ... میں نے اپنی بیٹی کا نام عائشہ رشید رکھا ہے ... مطلب بیٹی کے نام کے ساتھ اسکے دادا کا نام لگایا... کیا ایسا کرنا درست ہے ؟ میرے ایک دوست نے بتایا کہ عربی زبان میں بیٹی کے نام کے ساتھ باب یا دادا وغیرہ کا نام نہیں لکھا جاتا یا کہیں نہیں ہے ... کیا اس میں حقیقت ہے ؟ اور عائشہ رشید کے معنی کیا ہیں؟ بہت شکریہ..

    جواب نمبر: 145574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 071-111/L=2/1438

    بچی کے نام کے ساتھ باپ یا دادا کا نام لکھنے میں کوئی مضایقہ نہیں ہے آپ اپنی بیٹی کا نام عائشہ رشید رکھ سکتے ہیں۔ عائشہ کے معنی ہیں خوشحال عورت، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا امہات المومنین میں سے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند