• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 66096

    عنوان: کیا عنایہ احمد نام درست ہے؟

    سوال: اللہ کے فضل و کرم سے میری بیٹی ہوئی ہے، میں بیرون ملک ہوں۔میں نے فون کے ذریع گھروالوں کو کہا کہ بچی کے کان میں اذان دے کر اس کا ”عنایہ احمد(ANAYAAHMED) “ رکھیں ۔ میں نے یہ نام انٹرنیٹ میں ایک ویب سائٹ سے لیاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ نام درست ہے؟اگر یہ نام اچھا نہیں ہے تو کیا یہ نام بدلنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 66096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 709-599/D=9/1437

     

    عنایہ احمد نام رکھ سکتے ہیں، ”عنایہ“ کے معنی کرم، مہربانی، توجہ وغیرہ، یہ نام درست ہے بدلنا ضروری نہیں ہے، البتہ اگر ازواج مطہرات بنات طاہرات یا حضرات صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام پسند کرکے رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہے مثلاً خدیجہ، فاطمہ، کلثوم، رقیہ، حفصہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند