• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 170299

    عنوان: کیا بیٹی کا نام ایریکہ رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا بیٹی کا نام ایریکہ رکھ سکتے ہیں؟جب کی یہ نام زیاد تر مسیحی ہوتاہے ۔

    جواب نمبر: 170299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 921-764/D=09/1440

    اَرِیْکة کے معنی آراستہ تکیہ دار چوکی، صوفہ ۔ اس کی جمع ارائک قرآن شریف میں مذکور ہے۔

    بیٹی کے نام کے لئے یہ لفظ بہت موزوں معلوم نہیں ہوتا۔ آپ ازواج مطہرات ، بنات طاہرات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں مثلاً فاطمہ ، عائشہ ، ام حبیبہ ، بریرہ ، ام ہانی وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند