• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 170046

    عنوان: ”مرحی“ كا كیا معنی ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بچی کا نام” MIRHA“رکھاہے ،اس نام کا مطلب بتادیں تفصیل کے ساتھ اور ’ MIRHA‘نام اردو میں کس طرح لکھا جائے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 170046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 847-753/D=10/1440

    ”مرحی“ ایک معنی تو ہیں چکّی کا محور یعنی بیچ کا کھونٹا جس کے گرد چکّی گھومتی ہے، دوسرے معنی ہیں خوشی سے جھومنا پھولانا سمانا ، اترانا ، مٹکنا ۔

    قرآن میں فرمایا گیا: لاتمش فی الأرض مرحاً یعنی زمین پر اکڑ کر مت چلو۔ اسے ”مرحاً“ بھی لکھ سکتے ہیں اور ”مرحی“ بھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند