• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 177048

    عنوان: کیا ہم اپنی بیٹی کا نام غوثیہ رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم اپنی بیٹی کا نام غوثیہ رکھ سکتے ہیں؟ اور اس نام کے معنی کیا ہیں یہ بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 177048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 672-558/L=08/1441

    غوثیہ کا معنی مددگار ہے، آپ اپنی بیٹی کا نام غوثیہ رکھ سکتے ہیں؛ تاہم بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی بیٹی کے لئے کسی نیک اور صالحہ عورتوں کے ناموں میں سے کوئی نام تجویز کریں۔ عن المغیرة بن شعبة، قال: لما قدمت نجران سألوني، فقالوا: إنکم تقرء ون یا أخت ہارون، وموسی قبل عیسی بکذا وکذا، فلما قدمت علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سألتہ عن ذلک، فقال: ”إنہم کانوا یسمون بأنبیائہم والصالحین قبلہم“ رواہ مسلم (۲۱۳۵)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند