• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 10797

    عنوان:

    کیا اویس نام کے معنی نبی کی صحبت سے محروم کے ہیں؟

    سوال:

    کیا اویس نام کے معنی نبی کی صحبت سے محروم کے ہیں؟

    جواب نمبر: 10797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 341=295/د

     

    اویس کا لغوی معنی ہے : بھیڑیا، عرب کے لوگ عام طور سے اس طرح کا نام رکھتے ہیں، حضرت اویس قرنی بہت مشہور تابعی ہیں اور حضرت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کو غایت درجہ کی محبت تھی لیکن کسی مجبوری کے باعث پیغمبر کی زیارت جسمانی نصیب نہیں ہوئی تھی۔ اس لفظ سے (نبی کی صحبت سے محروم) کے معنی سمجھنا غلط ہے، یہ اویس کا معنی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند