• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 610346

    عنوان: کسی صحابی کے نام پر دروازے کا نام رکھنا 

    سوال:

    سوال : ایک سوال ہے کہ کسی صحابی کے نام پر کسی دروازے کا نام رکھنا کیسا ہے؟ براہ کرم مدلل جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 610346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 870-640/D=08/1443

     تعارف و امتیاز یا تبرك كے طور پر كسی عمارت‏، دروازہ وغیرہ كو صحابہ و صالحین كے نام سے موسوم كرنے میں شرعاً كوئی حرج نہیں ہے‏، اسلاف سے اس پر كوئی نكیر منقول نہیں ہے؛ البتہ اس بات كا لحاظ ركھنا ضروری ہے كہ كسی ایسی جگہ میں یہ نام نہ استعمال كیے جائیں جس سے ان كے نام كی بے ادبی یا بے وقعتی مترشح ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند