• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 63244

    عنوان: کسی مسلم لڑکی کا نام ” وانیہ (WANIA)“ جو عبرانی لفظ ہے ، رکھنا درست ہے؟اس کے معنی” اللہ کا تحفہ “ ہے۔ اگر یہ نام رکھنا درست ہے تو اردو ، ہندی اور انگریزی میں اس کاصحیح رسم الخط بتائیں۔

    سوال: کسی مسلم لڑکی کا نام ” وانیہ (WANIA)“ جو عبرانی لفظ ہے ، رکھنا درست ہے؟اس کے معنی” اللہ کا تحفہ “ ہے۔ اگر یہ نام رکھنا درست ہے تو اردو ، ہندی اور انگریزی میں اس کاصحیح رسم الخط بتائیں۔

    جواب نمبر: 63244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 333-337/L=4/1437-U ایسا نام رکھنا مناسب نہیں؛ تاہم اگر وانیہ کے معنی وہی ہیں جو سوال میں مذکور ہیں تو ”وانیہ“ نام رکھنا ناجائز نہ ہوگا، البتہ مسلمانوں انبیاء اولیاء وغیرہ کے ناموں پر اپنی اولاد کا نام رکھنا چاہیے اور لڑکی ہو تو صحابیات وغیرہ کے ناموں پر نام رکھا جائے التسمیة باسمٍ لم یذکرہ اللہ تعالیٰ في عبادہ ولا ذکرہ رسولہ صلی اللہ علیہ وسلم ولا یستعملہ المسلمون تکلموا فیہ، والأولی أن لا یفعل․ (شامي: ۹/ ۵۹۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند