• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 600724

    عنوان: روفیل نام کامعنی کیا ہے ؟ 

    سوال:

    روفیل نام کامعنی کیا ہے ؟ کیا روفیل نام رکھ سکتے ہیں? ایک عالم کہتے ہیں روفیل نام فرشتے کا ہے تو اسلے یہ نام رکھنا مکروہ ہے - اگر کسی نے فرشتے کا نام رکھ لیا اور کاغزات بھی بن گئے تو کیا نام بدلنا چا ہئے ،

    جواب نمبر: 600724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 232-169/B=03/1442

     ”روفیل“ کا لفظ ہمیں کسی لغت میں نہ مل سکا، نہ اس کے معنی معلوم ہیں۔ فرشتہ کا نام جن عالم صاحب نے بتایا وہ ”اسرافیل“ ہے، روفیل نہیں ہے۔ فرشتہ کے نام پر نام رکھنا بہتر نہیں۔ آپ کو کاغذات میں نام لکھوانے سے پہلے یہ سوال کرنا چاہئے تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند