متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 148128
جواب نمبر: 148128
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 457-634/Sn=7/1438
اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی تاریخ میں نقل کیا ہے، جو اگرچہ ضعیف ہے (دیکھیں: تعلیق فیض القدیر)؛ لیکن متعدد شراحِ حدیث نے اس سے استدلال کیا ہے جو اس بات کا قرینہ ہے کہ فی نفسہ یہ حدیث قابل احتجاج ہے؛ البتہ اس میں فرشتوں کے نام پر نام رکھنے کی جو ممانعت آئی ہے، یہ کراہتِ تنزیہی پر محمول ہے جیسا کہ شراح حدیث کے کلام سے معلوم ہوتا ہے؛ اس لیے فرشتوں کے نام پر بچے یا بچیوں کے نام رکھنے کی گنجائش ہے؛ لیکن بہتر نہیں ہے۔ وکرہ مالک التسمی بأسماء الملائکة کجبرئیل، قلت: ویوٴیدہ ما رواہ البخاری في تاریخہ عن عبد اللہ بن جراد: سمّوا بأسماء الأنبیاء ولا تسمّوا بأسماء الملائکة (مرقاة المفاتیح، باب الأسامي، تحت حدیث: ۴۷۵۱) وقال المناوي: ․․․ فیکرہ التسمّي بہا (بأسماء الملائکة) کما ذکرہ القشیري، ویسن بأسماء الأنبیاء الخ (فیض القدیر للمناوي ۴/ ۱۱۳، ط: بیروت)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند